اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):اسلامی نظریاتی کونسل کا تین روزہ اجلاس جاری ہے۔ منگل کو اجلاس کے دوسرے روز اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اجلاس کی صدارت کی۔ گزشتہ روز کے اجلاس میں ابتدائی 19 نکات پر بحث ہوئی جبکہ بقیہ نکات پر اجلاس کے دوسرے روز غور کیا گیا جن میں حجاج کرام کی رقوم پر سود لگانا اور حج فنڈ آرڈیننس جیسے اہم نکات …
اسلامی نظریاتی کونسل کا تین روزہ اجلاس، اجلاس کے دوسرے روز ایجنڈے کے اہم نکات زیر بحث آئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):اسلامی نظریاتی کونسل کا تین روزہ اجلاس جاری ہے۔ منگل کو اجلاس کے دوسرے روز اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اجلاس کی صدارت کی۔ گزشتہ روز کے اجلاس میں ابتدائی 19 نکات پر بحث ہوئی جبکہ بقیہ نکات پر اجلاس کے دوسرے روز غور کیا گیا جن میں حجاج کرام کی رقوم پر سود لگانا اور حج فنڈ آرڈیننس جیسے اہم نکات کے ساتھ مزید اہم ایجنڈا زیر بحث آیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز (آج) بدھ کو اجلاس کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔








