اسلامی نظریاتی کونسل کا 218واں 2 روزہ اجلاس چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی سربراہی میں شروع

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) اسلامی نظریاتی کونسل کا 218واں دو روزہ اجلاس چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی سربراہی میں شروع ہوگیا۔اجلاس کے پہلے روز پیغام پاکستان کے نتاظر میں انسداد دہشت گردی کے لئے قانونی اقدامات، زینب الرٹ بل 2019، مقدس اوراق کی بذریعہ کیمیکل تحلیل ، مساجد سے فرقوں کے نام ختم کرنے کی تجویز، برطانیہ کے اسلامی مراکز میں مستقبل کے اماموں کو عدم …

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) اسلامی نظریاتی کونسل کا 218واں دو روزہ اجلاس چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی سربراہی میں شروع ہوگیا۔اجلاس کے پہلے روز پیغام پاکستان کے نتاظر میں انسداد دہشت گردی کے لئے قانونی اقدامات، زینب الرٹ بل 2019، مقدس اوراق کی بذریعہ کیمیکل تحلیل ، مساجد سے فرقوں کے نام ختم کرنے کی تجویز، برطانیہ کے اسلامی مراکز میں مستقبل کے اماموں کو عدم رواداری اور انتہا پسندی کی تبلیغ، شراب کی غیر قانونی خرید و فروخت کے علاوہ اسلامی بینکاری اور کمیٹی برائے سیروگیسی کی رپورٹ کے علاوہ ایجنڈے میں شامل دیگر امور پر بحث کی گئی۔ اجلاس میں کونسل کے اراکین قاری عبدالرشید، ڈاکٹر محمد راغب حسین، پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن، مولانا غلام محمد سیالوی، علامہ عبدالحکیم اکبری، خورشید احمد ندیم، ملک اللہ بخش کلیاڑ، عارف حسین وادی، مولانا حافظ فضل الرحیم، مولانا محمد حنیف جالندھری، جسٹس (ر) محمد رضا خان، محمدشفیق خان، ڈاکٹر پیر فضیل ، جسٹس (ر) منظور حسین گیلانی، ڈاکٹر محمد سیدانور، علامہ سید افتخار حسین نقوی، جاوید امیر عثمانی اور ڈاکٹر فرخندہ ضیاء نے شرکت کی۔ دو روزہ اجلاس کے اختتام پر (آج )بدھ کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کونسل کے اراکین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے، جس میں وہ اجلاس میں تیار کی جانے والی سفارشات کے بارے میں میڈیا کو بھی آگاہ کریں گے