اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے زیر اہتمام بین الاقوامی موبائل فوٹوگرافی فیسٹیول 2026ء میں پاکستانی شوقیہ اور پیشہ ور فوٹوگرافرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے
ای سی او کے زیر اہتمام بین الاقوامی موبائل فوٹوگرافی فیسٹیول 2026 میں پاکستانی شوقیہ اور پیشہ ور فوٹوگرافرز کو شرکت کی دعوت

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے زیر اہتمام بین الاقوامی موبائل فوٹوگرافی فیسٹیول 2026ء میں پاکستانی شوقیہ اور پیشہ ور فوٹوگرافرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔فیسٹیول کا موضوع ’’ہمارا ورثہ-ورثے کی منتقلی‘‘ مقرر کیا گیا ہے جس کے تحت شرکا پاکستان کی متنوع ثقافت، روایات، دستکاری، معاشرتی زندگی اور ثقافتی ورثے کو تصاویر کے ذریعے اجاگر کر سکیں گے۔
فیسٹیول میں ای سی او کے رکن ممالک بشمول پاکستان سے 15 سال یا اس سے زائد عمر کے شوقیہ اور پیشہ ور فوٹوگرافرز شرکت کر سکتے ہیں۔ ہر شریک زیادہ سے زیادہ تین تصاویر جمع کرا سکتا ہے۔ تصاویر جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 ستمبر 2026ء مقرر کی گئی ہے۔ خواہشمند افراد اپنی تصاویر ای سی او کلچرل انسٹی ٹیوٹ تہران کے زیر اہتمام فیسٹیول کے آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔








