اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے مظالم، حضور اکرمؐ کے خاکوں کی اشاعت اور پشاور بم دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):اسلامی نظریاتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارت اور دنیا بھر کی سول سوسائٹیز، پریس اور ان اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے جو اس انسانی المیہ میں کشمیریوں کے جائز مطالبات ،ان کے حقوق کی بحالی اور ان کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔ منگل کو اپنے اجلاس کے دوسرے سیشن میں …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):اسلامی نظریاتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارت اور دنیا بھر کی سول سوسائٹیز، پریس اور ان اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے جو اس انسانی المیہ میں کشمیریوں کے جائز مطالبات ،ان کے حقوق کی بحالی اور ان کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔ منگل کو اپنے اجلاس کے دوسرے سیشن میں اسلامی نظریاتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی۔ قرارداد میں اسلامی نظریاتی کونسل نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت کشمیریوں کو ان کے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ کونسل نے فرانس میں رسول اکرمﷺ کے اہانتی خاکوں کی اشاعت پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ فرانس کے صدر میکرون کے رویئے کی سخت مذمت کی اور تجویز پیش کی کہ امن اور عمومی خبر کے فروغ کی تنظیموں کے ساتھ فعال روابطے کے ذریعے عالمی ردعمل تشکیل دیا جائے۔ او آئی سی اور دیگر تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقدس شخصیات کے احترام کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ اجلاس میں پشاور کے دینی مدرسے میں بم دھماکہ کے نتیجے میں سات طالب علموں کی شہادت اور کراچی میں مولانا عادل کی شہادت کے حوالے سے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔