اسلامی یکجہتی گیمز،مراکش کی ندا لارج نے ویمنز انڈر 63 کلوگرام میں سونے کا تمغہ جیت لیا

ریاض ۔18نومبر (اے پی پی):مراکش کی کھلاڑی ندا لارج نے ویمنز انڈر 63 کلوگرام تائیکوانڈو مقابلے میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا، جس کے ساتھ ہی مراکش نے اسلامی یکجہتی گیمز 2025 میں اپنا ساتواں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ندا لارج نے الملاز کامبیٹ ہال میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں ترکیہ کی ہاتیسے یگیتالپ کو 1-2سے شکست دی۔ ندا لارج نے پہلا رائونڈ 4-9 سے جیتا، دوسرے …

ریاض ۔18نومبر (اے پی پی):مراکش کی کھلاڑی ندا لارج نے ویمنز انڈر 63 کلوگرام تائیکوانڈو مقابلے میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا، جس کے ساتھ ہی مراکش نے اسلامی یکجہتی گیمز 2025 میں اپنا ساتواں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ندا لارج نے الملاز کامبیٹ ہال میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں ترکیہ کی ہاتیسے یگیتالپ کو 1-2سے شکست دی۔

ندا لارج نے پہلا رائونڈ 4-9 سے جیتا، دوسرے میں 5-2 سے پیچھے رہ گئیں تاہم فیصلہ کن رائونڈ میں 4-7 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔مردوں کی 82 کلوگرام سے زائد کیٹیگری میں سوفیان الاسبی نے کانسی کا تمغہ جیتا جس کے بعد مراکش کے مجموعی تمغوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جن میں 7 طلائی، 2 نقرئی اور 6 کانسی شامل ہیں۔ عارضی میڈل ٹیبل میں مراکش ساتویں نمبر پر آ گیا ہے۔

فتح کے بعد ندا لارج نے کہا کہ وہ اس کامیابی سے بہت خوش ہیں اور اس کا کریڈٹ ٹیم ورک کو جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طویل انجری کے بعد واپسی ان کے لیے بڑا چیلنج تھی۔ریاض 2025 اسلامی یکجہتی کھیل 21 نومبر تک جاری رہیں گے جن میں 76 مراکشی ایتھلیٹس مختلف 12 سپورٹس میں حصہ لے رہے ہیں جن میں ایتھلیٹکس، جوڈو، کراٹے، تائیکوانڈو، ریسلنگ، ای سپورٹس، فٹ سال اور پیرا سپورٹس شامل ہیں۔