خرم شہزاد ریاض۔18نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری چھٹی اسلامی یکجہتی گیمز میں ازبکستان کے پیرا ایتھلیٹ یورقن بیک اوڈیلوف نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم اور شائقین کا حوصلہ بلند کر دیا۔ ایف 57 کیٹیگری کے ڈسکس تھرو ایونٹ میں اوڈیلوف نے سخت مقابلے کے باوجود 46.26 میٹرکا نمایاں تھرو کیا جس کی بدولت وہ دوسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے اور سلور میڈل اپنے …
اسلامی یکجہتی گیمز میں ازبکستان کے پیرا ایتھلیٹ یورقن بیک اوڈیلوف نے سلور میڈل جیت لیا

مزید خبریں
خرم شہزاد
ریاض۔18نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری چھٹی اسلامی یکجہتی گیمز میں ازبکستان کے پیرا ایتھلیٹ یورقن بیک اوڈیلوف نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم اور شائقین کا حوصلہ بلند کر دیا۔ ایف 57 کیٹیگری کے ڈسکس تھرو ایونٹ میں اوڈیلوف نے سخت مقابلے کے باوجود 46.26 میٹرکا نمایاں تھرو کیا جس کی بدولت وہ دوسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے اور سلور میڈل اپنے نام کیا۔
ان کی یہ کامیابی نہ صرف ذاتی مہارت کی عکاس ہے بلکہ مشکل حالات میں بھی بلند اہداف کے حصول کے لیے ازبک ایتھلیٹس کی لگن اور محنت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔اوڈیلوف کی ہر کوشش میں مضبوطی ، درستگی اور بھرپور تیاری کا واضح اظہار دیکھا گیا جس نے انہیں سلور میڈل تک پہنچایا۔
اسلامی یکجہتی گیمز دوستی، اتحاد اور کھیلوں کی روح کو اجاگر کرنے والا پلیٹ فارم ہے اور اوڈیلوف کی یہ کامیابی ازبکستان کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں اضافہ کرتی ہے۔








