اسلام آبادکے سیکٹر جی سیون میں گیس سلنڈر دھماکہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اسلام آباد صاحبزادہ محمد یوسف نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی سیون ٹو میں گیس سلنڈر دھماکہ کے حوالہ سے کہا ہے کہ واقعہ میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ ملبے تلے سے مجموعی طور پر 19 افراد کو ریسکیو آپریشن کے بعد …

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اسلام آباد صاحبزادہ محمد یوسف نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی سیون ٹو میں گیس سلنڈر دھماکہ کے حوالہ سے کہا ہے کہ واقعہ میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ ملبے تلے سے مجموعی طور پر 19 افراد کو ریسکیو آپریشن کے بعد نکالا گیا ہے جن میں سے 11 افراد زخمی جبکہ 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اے ڈی سی جی نے کہا کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں،دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا یا گیس لیکج تھا ، اس کا تعین کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں