اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نےرمضان المبارک میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 100 سے زائد بھکاریوں کو حوالات منتقل کر دیا۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کاخصوصی ٹاسک دیا گیا ہے اور ان کے خلاف …
اسلام آباد ، رمضان المبارک میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، 100 سے زائد بھکاری حوالات منتقل

مزید خبریں
اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نےرمضان المبارک میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 100 سے زائد بھکاریوں کو حوالات منتقل کر دیا۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کاخصوصی ٹاسک دیا گیا ہے اور ان کے خلاف کاروائیاں جاری ہے،یکم رمضان سے اب تک 100 سے زائد گداگروں کو حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ گداگروں کا ڈیٹا مرتب کر کے دوبارہ شہر میں داخلے کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے،رمضان میں فعال ہونے والے گداگری نیٹ ورکس کو ہر صورت روکا جائے گا،گداگروں کے خلاف کارروائیاں شہریوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ شہری گداگروں کی نشاندہی کر کے فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں۔








