اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد انٹرنیشنل ا یئرپورٹ پرکل جمعرات کو ہنگامی مشق منعقد کی جائے گی، یہ مشق بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے معیار کے مطابق ہوگی۔ بدھ کوپاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس مشق کا مقصد مختلف اداروں کی آپریشنل تیاری، فوری ردعمل اور باہمی رابطہ کاری کا عملی جائزہ لینا ہے۔ مشق کے دوران فرضی طیارہ حادثے کا منظرنامہ …
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکل ہنگامی مشق منعقد کی جائے گی، مشق بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے معیار کے مطابق ہوگی
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد انٹرنیشنل ا یئرپورٹ پرکل جمعرات کو ہنگامی مشق منعقد کی جائے گی، یہ مشق بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے معیار کے مطابق ہوگی۔ بدھ کوپاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس مشق کا مقصد مختلف اداروں کی آپریشنل تیاری، فوری ردعمل اور باہمی رابطہ کاری کا عملی جائزہ لینا ہے۔ مشق کے دوران فرضی طیارہ حادثے کا منظرنامہ پیش کیا جائے گا جس میں فائر اینڈ ریسکیو، میڈیکل، ایمبولینس سروس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حصہ لیں گے۔
ایئرپورٹ منیجر کی قیادت میں ہونے والی یہ مشق ایمرجنسی ریسپانس پلان کی افادیت کو جانچنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں ادارے بہتر، مربوط اور مؤثر انداز میں کارروائی کر سکیں۔پاکستان ائریپورٹس اتھارٹی کی جانب سے عوام اور مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ مشق کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف دھواں، ایمبولینسز اور ریسکیو گاڑیاں دکھائی دے سکتی ہیں، تاہم گھبرانے کی ضرورت نہیں ، یہ تمام سرگرمیاں تربیتی مشق کا حصہ ہیں۔مشق کے دوران تمام پروازوں کا شیڈول معمول کے مطابق جاری رہے گا اور ایئرپورٹ کی روزمرہ سرگرمیوں میں کسی قسم کا خلل نہیں آئے گا۔









