اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا جبکہ پنجاب سمیت اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور،مردان، کوہاٹ اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی سندھ …
اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کا مکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا جبکہ پنجاب سمیت اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور،مردان، کوہاٹ اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی سندھ ، لسبیلہ اور بہاولنگر میں بارش ہوئی۔ بلوچستان، لسبیلہ 5 ، سندھ، لاڑکانہ 3 ، پنجاب، بہاولنگر میںایک ملی میڑ بارش ریکارڈکی گئی ۔سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور43، دادو اور مٹھی 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








