اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں خیبر پختونخواہ،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج تیز ہواو¿ںاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔۔ نجی ٹی وی چینل نے جمعہ کو محکمہ موسمیات کے حوالہ سے بتایاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے …
اسلام آباد اور پنجاب سمیت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں خیبر پختونخواہ،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج تیز ہواو¿ںاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔۔ نجی ٹی وی چینل نے جمعہ کو محکمہ موسمیات کے حوالہ سے بتایاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورمطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ تاہم بلوچستان ، بالائی سندھ ، بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کوئٹہ 5 ،،ژوب 5 ، نوکنڈی 3 ، دالبندین ، لسبیلہ ، قلات 2 ، پنجگورایک ، موہنجوداڑو7 ، دادو 2 ،چکوال 4 ، اٹک 3 ، چترال ، میرکھانی ، سیدو شریف 3 ، کالام ، مالم جبہ 2 ، کشمیر کوٹلی میں2 ملی میڑ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی اور چھور میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








