اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے تعاون سے سالانہ ٹور آف اسلام آباد کا آغاز (کل ) سے ہو گا

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن (آئی سی اے) اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے تعاون سے سالانہ ٹور آف اسلام آباد کا آغاز (کل)جمعہ سے ہو گا جو 21 دسمبر تک اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں جاری رہے گا۔جمعرات کو پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تین روزہ ایونٹ میں سائیکلنگ مسابقتی مقابلوں اور تربیتی و تعارفی سرگرمیوں کا ایک منظم امتزاج …

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن (آئی سی اے) اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے تعاون سے سالانہ ٹور آف اسلام آباد کا آغاز (کل)جمعہ سے ہو گا جو 21 دسمبر تک اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں جاری رہے گا۔جمعرات کو پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تین روزہ ایونٹ میں سائیکلنگ مسابقتی مقابلوں اور تربیتی و تعارفی سرگرمیوں کا ایک منظم امتزاج ہوگا جس میں ماسٹر کلاسز اور سائیکلسٹ میٹ اپس شامل ہیں۔ایونٹ میں پیشہ ور سائیکلسٹس کے لیے مقابلوں میں ٹائم ٹرائل، پہاڑی روڈ ریس اور طویل فاصلے کی روڈ ریس شامل ہیں جو کھلاڑیوں کی برداشت، رفتار اور تکنیکی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے ترتیب دی گئی ہیں۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس اس ٹور میں شرکت کر رہے ہیں۔

اس سال کے ایونٹ کی ایک نمایاں خصوصیت پاکستان آرمی سائیکلنگ ٹیم کی شرکت ہے جو پہلی مرتبہ اس ایونٹ میں حصہ لے رہی ہےجس سے مقابلوں کا معیار مزید بہتر ہوا ہے اور ایونٹ کی قومی سطح پر اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ایونٹ شیڈول کے مطابق پہلا دن 19 دسمبر کواسلام آباد سے پیر سوہاوہ تک ٹائم ٹرائل (چڑیا گھر کے راستے)دوسرا دن 20 دسمبر کواسلام آباد سے مری تک روڈ ریس جبکہ تیسرا دن 21 دسمبر کو144 کلومیٹر روڈ سائیکلنگ ریس، بی-17 میں ہوگا۔اس ٹور میں تقریباً 110 مرد و خواتین سائیکلسٹس شرکت کر رہے ہیں جن کا تعلق چاروں صوبوں، ایس ایس جی سی، پاکستان آرمی اور انفرادی سائیکلسٹس سے ہے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں رجسٹرڈ سائیکلنگ شوقین افراد بھی ایونٹ میں شامل ہوں گے۔ایونٹ کی قیادت احسن رضا (آرگنائزنگ سیکرٹری) کر رہے ہیں جو قومی سطح کی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے ایونٹ کے موثر اور کامیاب انعقاد کو یقینی بنا رہے ہیں۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سیکرٹریٹ پاکستان سپورٹس بورڈ، سی ڈی اے، محکمہ صحت، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے مکمل تعاون سے لاجسٹک اور انتظامی امور انجام دے رہا ہے۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن تمام شراکت دار اداروں بالخصوص ٹریفک پولیس کی شاندار معاونت پر دلی شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے سکیورٹی، روٹ مینجمنٹ اور ایونٹ کی مجموعی کامیابی کو یقینی بنایا۔تمام شریک ٹیمیں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔ ٹور آف اسلام آباد کل صبح 8بجے سے شروع ہوگا۔

C