اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی،وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان اور کشمیر میںآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران بالائی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش، پنجاب،نارووال میں 14، چکوال6،خیبرپختونخوا، مالم جبہ 14، سیدو شریف 6، بالاکوٹ …
اسلام آباد سمیت بالائی،وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان اور کشمیر میںآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی،وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان اور کشمیر میںآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران بالائی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش، پنجاب،نارووال میں 14، چکوال6،خیبرپختونخوا، مالم جبہ 14، سیدو شریف 6، بالاکوٹ 2، گلگت بلتستان، بونجی 3 ، کشمیر، مظفر آباد سٹی میںایک ملی میٹرریکارڈکی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 46 ، سبی،دادو45 اور موہنجوداڑو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔









