آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گاتاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرملک کےبیشتر علاقوں میں ہوا ئیں موجود ہیں۔مغربی ہواؤں کا کمزور سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں پر بھی موجود ہے۔
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گاتاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرملک کےبیشتر علاقوں میں ہوا ئیں موجود ہیں۔مغربی ہواؤں کا کمزور سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں پر بھی موجود ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں کالام 02، گلگت بلتستان میں گوپس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 43، سبی، بھکر 42، دادو، تربت، دالبندین، نور پور تھل میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔







