اسلام آباد سمیت پنجاب، ، خیبرپختونخوا، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت شمال مشرقی /جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے، اس دوران جنوبی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات موسلادھار بارش بھی متوقع ہے تاہم ملک کےجنو بی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان …

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت شمال مشرقی /جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے، اس دوران جنوبی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات موسلادھار بارش بھی متوقع ہے تاہم ملک کےجنو بی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔اس دوران خیبرپختونخوا میں بنوں 38، مالم جبہ 16، کالام 12، ڈی آئی خان (سٹی 10، ایئرپورٹ 08) کاکول 09، پاراچنار 05، دیر 04، پنجاب میں کرور (لیہ) 35، بہاولنگر 29، بہاولپور (ایئرپورٹ 19، شہر 04)، ٹوبہ ٹیک سنگھ 14،بھکر 09، ساہیوال 05، بلوچستان میں بار کھان 10، خضدار 01، کشمیر میں مظفر آباد (ایئرپورٹ 05، سٹی 03)، گلگت بلتستان میں گوپس میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی 45، دالبندین44، پنجگور43 اور سبی میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔

محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات سے جمعہ کے دن شدید بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد،کوہاٹ،کرک، ہنگو،ٹانک، جنوبی پنجاب،مری، گلیات اورکشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے پہا ڑی علا قوں ، گلگت بلتستان،کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے جبکہ شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے اور کمزور انفرا سٹرکچرز کو نقصان کا اندیشہ بھی ہے۔