ضلعی انتظامیہ ملتان نے غلہ منڈی میں سرکاری واجبات کی وصولی کے لیے کرایہ نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 114 دکانیں سربمہر کردیں۔
ملتان،غلہ منڈی میں کرایہ نادہندگان کے خلاف کارروائی، 114 دکانیں سربمہر

مزید خبریں
ملتان۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ ملتان نے غلہ منڈی میں سرکاری واجبات کی وصولی کے لیے کرایہ نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 114 دکانیں سربمہر کردیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر کی گئی، جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان نے کی۔ کارروائی کے دوران غلہ منڈی کے 114 کرایہ نادہندگان کے ذمہ مجموعی طور پر 10 کروڑ 19 لاکھ 21 ہزار 862 روپے کے واجبات ہیں۔اس دوران نادہندگان کو مقررہ مدت میں واجبات کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری واجبات کی بروقت وصولی انتظا میہ کی ترجیحات میں شامل ہے، اس سلسلے میں نادہند گان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ مقررہ مدت میں واجبات ادا نہ کرنے والے نادہندگان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








