عارف والا تھانہ سٹی کی حدود میں نشے سے منع کرنے پر 2 افراد نے محنت کش کو قتل کر دیا
عارف والا، نشے سے منع کرنے پر 2 افراد نے محنت کش کو قتل کر دیا

مزید خبریں
عارف والا ۔06 اکتوبر (اے پی پی):عارف والا تھانہ سٹی کی حدود میں نشے سے منع کرنے پر 2 افراد نے محنت کش کو قتل کر دیا ۔محلہ مشتاق نگر میں محمد رزاق چوہان کے بیٹے علی آفتاب نے گھر کے سامنے نشہ کرنے سے منع کیا تو دو نامعلوم افراد نے چھریوں کے پے در پے وار کرکے شدید زخمی کر دیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارفوالا لایا گیا جہاں پر علی آفتاب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا قاتل نشئی جائے وقوع سے فرار ہوگئے تھانہ سٹی پولیس نے مقتول کے والد محمد رزاق کی مدعیت میں دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس مصروف تفتیش ہے







