اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے 2025 کے دوران مضرِ صحت خوراک کی فروخت پر 1471 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 2 کروڑ 20 لاکھ 28 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ یہ تفصیلات اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری سالانہ کارکردگی رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے رواں سال کے دوران 12 ہزار 697 انسپکشنز اور کارروائیاں انجام دیں، جن …
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا 2025 کے دوران مضرِ صحت خوراک کی فروخت پر 1471 فوڈ پوائنٹس کو 2 کروڑ 20 لاکھ 28 ہزار روپے جرمانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے 2025 کے دوران مضرِ صحت خوراک کی فروخت پر 1471 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 2 کروڑ 20 لاکھ 28 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ یہ تفصیلات اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری سالانہ کارکردگی رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے رواں سال کے دوران 12 ہزار 697 انسپکشنز اور کارروائیاں انجام دیں، جن میں مضرِ صحت گوشت، زائد المیعاد فوڈ آئٹمز، گٹکا اور غیر معیاری ڈیری مصنوعات کے خلاف موثر اقدامات شامل تھے۔
اس دوران مختلف فوڈ پوائنٹس سے 230 فوڈ سیمپلز بھی حاصل کیے گئے۔حفظانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی پر 700 فوڈ پوائنٹس کو سیل کیا گیا، جبکہ فوڈ بزنس کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک سال میں 4 ہزار 786 فوڈ پوائنٹس کو لائسنس جاری کیے گئے۔ سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بڑی خلاف ورزیوں پر 15 فوڈ پوائنٹس کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔
فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کے دوران 2 لاکھ 48 ہزار 703 کلوگرام مضرِ صحت خوراک تلف کی گئی تاکہ شہریوں کو صحت کے ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ادارہ شہر میں محفوظ اور معیاری غذا کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مضرِ صحت خوراک کی نشاندہی کر کے فوڈ اتھارٹی کے’’صحت مند اسلام آباد‘‘ مشن کو کامیاب بنانے میں تعاون کریں ۔








