اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ میں مرحوم پروفیسر طارق محمود سابق ایسوسی ایٹ پروفیسر فارسی کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر فیکلٹی ممبران، کالج کے ریٹائرڈ پروفیسرز، مرحوم کے دو برادر نسبتی اور بیٹا محمد اسجد بھی شریک ہوئے۔ پروفیسر ڈاکٹر حبیب اللہ چشتی نے مرحوم کی مغفرت،جنت میں اعلیٰ درجات اور ایصال ثواب کے لئے دعا کروائی …
اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ میں مرحوم پروفیسر طارق محمود کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ میں مرحوم پروفیسر طارق محمود سابق ایسوسی ایٹ پروفیسر فارسی کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر فیکلٹی ممبران، کالج کے ریٹائرڈ پروفیسرز، مرحوم کے دو برادر نسبتی اور بیٹا محمد اسجد بھی شریک ہوئے۔ پروفیسر ڈاکٹر حبیب اللہ چشتی نے مرحوم کی مغفرت،جنت میں اعلیٰ درجات اور ایصال ثواب کے لئے دعا کروائی ۔
پروفیسر طارق محمود جو 2023ء میں ریٹائر ہو گئے تھے، 4 نومبر کو لاہور میں وفات پاگئے تھے۔اساتذہ کی جانب سے صدر فیڈرل گورنمنٹ کالجز ٹیچرز ایسوسی ایشن پروفیسر محمد اکرم نے مرحوم کے بیٹے سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم پروفیسر طارق محمود کئی سالوں تک ایسوسی ایشن میں مختلف عہدوں پر رہے اور اساتذہ کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے سرگرم رہے۔








