اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلباء آئی ۔ ایٹ تھری میں سالانہ سپورٹس ویک 2025 کا رنگارنگ افتتاح ہوگیا۔پیر کو منعقدہ افتتاحی تقریب میں سالانہ سپورٹس ویک کا باضابطہ آغاز کیاگیا جس میں طلباء نے جوش، نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) اسلام آباد ڈاکٹر غلام علی ملاح تقریب کے مہمان خصوصی تھے، دیگر معزز مہمانوں …
اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلباء آئی ۔ ایٹ تھری میں سالانہ سپورٹس ویک 2025 کا رنگارنگ افتتاح

مزید خبریں
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلباء آئی ۔ ایٹ تھری میں سالانہ سپورٹس ویک 2025 کا رنگارنگ افتتاح ہوگیا۔پیر کو منعقدہ افتتاحی تقریب میں سالانہ سپورٹس ویک کا باضابطہ آغاز کیاگیا جس میں طلباء نے جوش، نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) اسلام آباد ڈاکٹر غلام علی ملاح تقریب کے مہمان خصوصی تھے،
دیگر معزز مہمانوں میں ڈائریکٹر آئی بی سی سی نیلوفر،پروفیسر احسان الحق، پرنسپل آئی ایم سی بی ایف-10/3 پروفیسر احسان الحق،پرنسپل آئی ایم سی بی جی-11/1 پروفیسر نجیب اللہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس ایف ڈی ای، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ ایف ڈی ای اور دیگر نامور شخصیات شامل تھیں۔ایک روایتی مشعل بردار ریلی بھی منعقد کی گئی جس میں مختلف ہاؤسز کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں، ٹاپ پرفارمنگ طلباء اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی، ریلی کی نگرانی ڈاکٹر عصمت اللہ نے کی۔
جونیئر طلباء نے رابعہ نجف کی نگرانی میں پرجوش جمناسٹکس کا مظاہرہ پیش کیا جس نے حاضرین کو مسحور کر دیا اور وسیع پیمانے پر داد حاصل کی۔تقریب میں متاثر کن ہاؤس پریڈ، مشعل ریلی، ایروبکس اور جمناسٹکس پرفارمنسز اور سریلے کھیلوں کے گیت پیش کیے گئے، جنہیں مہمانانِ گرامی نے بہت سراہا۔کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد محمود عباسی نے اجتماع سے خطاب کیا اور معزز مہمانوں کی موجودگی اور مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر غلام علی ملاح نے طلباء کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں جوش و جذبے سے شرکت کی ترغیب دی، انہوں نے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھیل خود اعتمادی، ٹیم ورک، نظم و ضبط اور کھیلوں کی روح کو فروغ دیتے ہیں۔
انہوں نے فاتح ٹیموں کے لیے نقد انعامات کا بھی اعلان کیا، جس سے شرکاء کے حوصلے مزید بلند ہو گئے۔سپورٹس ویک کے دوران مختلف کھیلوں کے ایونٹس منعقد کیے جائیں گے، جو سالانہ کھیلوں کے گالا کو صحت مند مقابلے اور نوجوانوں کو صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ ان کی خوشیوں کو دوبالا کریں گے۔








