اسلام آباد مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے کی جانے والی انتھک اور مخلصانہ کاوشوں پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ، ان کی ٹیم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت ان کی پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن، مستقل جنگ بندی اور امریکہ و ایران کے درمیان مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لیے کی جانے والی انتھک اور مخلصانہ کاوشوں پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، ان کی ٹیم اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت ان کی پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے تالیاں بجا کر ان کی کوششوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور بالخصوص چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشیں انتہائی قابل تحسین ہیں اور تاریخ انہیں سنہری حروف میں یاد رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ دیرپا امن کے حصول کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششیں جاری ہیں ۔انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ان سفارتی و امن کاوشوں کی کامیابی کے لیے دعا کرے ۔اجلاس میں خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔