اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہےجس کے تحت ہر قسم کے اجتماعات کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کےحکام کےمطابق یہ پابندی احتجاج،ریلیوں، دھرنوں اور ہر قسم کے عوامی اجتماع پر لاگو ہوگی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری …

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہےجس کے تحت ہر قسم کے اجتماعات کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کےحکام کےمطابق یہ پابندی احتجاج،ریلیوں، دھرنوں اور ہر قسم کے عوامی اجتماع پر لاگو ہوگی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے،اس دفعہ کے تحت شہریوں کو کسی بھی قسم کا اجتماع، مظاہرہ یا احتجاج منعقد کرنے یا اس میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ہجوم یا اجتماع کا حصہ بننے سے گریز کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور نافذ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ حکم عدولی کرنے والے افراد یا گروہوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہونے والے کسی بھی احتجاج، مظاہرے یا عوامی اجتماع کے خلاف کارروائی کریں۔

انتظامیہ نے شہریوں کومشورہ دیا ہے کہ وہ حکام سے تعاون کریں، عائد کردہ پابندیوں پر عمل کریں اور قانونی نتائج سے بچنے کے لیے سرکاری اعلانات سے باخبر رہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں نگرانی کے لیے نفاذی ٹیمیں متحرک ہیں اور ممنوعہ سرگرمیوں کے انعقاد یا شرکت کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

 

مزید خبریں