اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم کی کم لاگت ہائوسنگ سکیم پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے 73لاکھ 50 ہزار روپے کی پہلی قسط جاری کر دی ہے۔ ہفتہ کو وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں کم لاگت گھر وں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز …
اسلام آباد میں وزیر اعظم کی کم لاگت ہائوسنگ سکیم پر کام کا آغاز کر دیا گیا ، وفاقی حکومت کی جانب سے 73لاکھ 50 ہزار روپے کی پہلی قسط جاری کر دی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم کی کم لاگت ہائوسنگ سکیم پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے 73لاکھ 50 ہزار روپے کی پہلی قسط جاری کر دی ہے۔ ہفتہ کو وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں کم لاگت گھر وں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز 30جنوری کو کیا گیا تھا، جس کے تحت 31مختلف فناسنگ کی گئی ہیں اور ان کیلئے73لاکھ 50ہزار روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں کم لاگت سے گھروں کی تعمیر کا آغاز ملک کی صفحہ اول کی غیر سرکاری تنظیم کے ساتھ ملکر کیا ہے ۔








