اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں تقریباً 2 ہزار فی مکعب میٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم فضاء میں موجود تناسب اب بھی انتہائی بلند سطح پر ہے۔ محکمہ موسمیات کے تحقیقی مرکز کے مطابق بدھ کو اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں پولن کی مقدار مجموعی طور پر 8 ہزار 6 سو سے کم ہو کر …
اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں 2 ہزار فی مکعب میٹر کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں تقریباً 2 ہزار فی مکعب میٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم فضاء میں موجود تناسب اب بھی انتہائی بلند سطح پر ہے۔ محکمہ موسمیات کے تحقیقی مرکز کے مطابق بدھ کو اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں پولن کی مقدار مجموعی طور پر 8 ہزار 6 سو سے کم ہو کر 6 ہزار 751 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران فضاء میں سب سے زیادہ مقدار جنگلی شہتوت سے پیدا ہونے والے پولن کی تھی جو 6 ہزار 708 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ چیڑ کے درختوں کے کی مقدار پولن 3 اور گھاس کے پولن کی مقدار 12 فی مکعب میٹر رہی۔ دریں اثناء ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پولن الرجی کے شکار افراد کی طبیعت خراب ہو سکتی ہے، انہیں پولن کی صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔








