اسلام آباد میں کسٹمز سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے سیل قائم

پاکستان کسٹمز نے درآمد کنندگان، برآمد کنندگان، بانڈڈ کیریئرز، ٹرانسپورٹرز، کلیئرنگ ایجنٹس، مسافروں اور دیگر متعلقہ افراد کے کسٹمز سے متعلق درپیش مسائل اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں گریوینس ریزولوشن سیل قائم کردیا ہے۔

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):پاکستان کسٹمز نے درآمد کنندگان، برآمد کنندگان، بانڈڈ کیریئرز، ٹرانسپورٹرز، کلیئرنگ ایجنٹس، مسافروں اور دیگر متعلقہ افراد کے کسٹمز سے متعلق درپیش مسائل اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں گریوینس ریزولوشن سیل قائم کردیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بندرگاہوں، ڈرائی پورٹس، ہوائی اڈوں، سرحدی اسٹیشنز، کسٹمز دفاتر یا چیک پوسٹس پر کسٹمز سے متعلق کسی بھی مسئلے کا سامنا کرنے والے شہری، بشمول انسدادِ اسمگلنگ کارروائیوں سے متعلق شکایات کے حوالہ سے مقررہ ذرائع کے ذریعے براہِ راست گریوینس ریزولوشن سیل سے رجوع کیا جاسکتاہے۔

شکایت درج کراتے وقت متعلقہ شخص یا ادارے کا نام، شناختی کارڈ نمبر، پاسپورٹ نمبر یا این ٹی این، پتہ، متعلقہ کسٹمز دفتر، کلکٹریٹ، کسٹمز ہاو¿س یا چیک پوسٹ کی تفصیلات، مسئلے کا مختصر بیان اور متعلقہ دستاویزات فراہم کرنا ضروری ہوگا۔ شکایات اور معلومات واٹس ایپ اورای میلزپردرج کرائی جاسکی گی ڈیوٹی و ٹیکس چوری یا اسمگلنگ سے متعلق معلومات بھی انہی ذرائع پر فراہم کی جاسکتی ہیں۔ شکایت یا معلومات موصول ہونے کے بعد گریوینس ریزولوشن سیل معاملہ متعلقہ کسٹمز فارمیشن کے ساتھ اٹھائے گا۔

شکایت کنندہ کو ابتدائی جواب 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر دیا جائے گا، تاہم ہفتہ وار تعطیلات اور سرکاری تعطیلات اس مدت میں شامل نہیں ہوں گی۔ پاکستان کسٹمز نے عوام کو فوری اور مو¿ثر سہولت کی فراہمی اور کسٹمز سے متعلق شکایات کے بروقت ازالے کے لیے مو¿ثر اقدامات جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیاہے۔