وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوامی خدمت، شفافیت اور فوری ریلیف کی پالیسی کے حوالہ سے ضلع کونسل ہال میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکاری محکموں,افسران اور ملازمین بارے شکایات کی سماعت کی گئی
شہریوں و سرکاری ملازمین کو ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈی سی جھنگ

مزید خبریں
شورکوٹ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوامی خدمت، شفافیت اور فوری ریلیف کی پالیسی کے حوالہ سے ضلع کونسل ہال میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکاری محکموں,افسران اور ملازمین بارے شکایات کی سماعت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد خالد مسعود فروکہ نے شکایات پیش کرنے والے افراد کا موقف سنا اور درخواستوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سرکاری محکموں اور ملازمین سے متعلق مختلف شکایات اور مسائل پیش کیے گئے، جن پر افسران نے متعلقہ حکام کو قانون و ضابطہ کے مطابق ضروری کارروائی کرنے اور شکایات کے ازالے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت موصول ہونے والی شکایات کو میرٹ اور شفافیت کے ساتھ نمٹایا جا رہا ہے۔ جائز شکایات کا بروقت ازالہ اور شہریوں و سرکاری ملازمین کو ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شکایات پر غیر جانبدارانہ، شفاف اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے.







