شیخوپورہ۔ 07 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ بزدلانہ خودکش حملے کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں، بھارت اور افغانستان کی پشت پناہی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی ،پاکستان میں ہونیوالی حالیہ دہشت گردی میں بھارتی ایجنسیوں کا ہاتھ واضح ہے جو افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال …
اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ بزدلانہ خودکش حملے کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

مزید خبریں
شیخوپورہ۔ 07 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ بزدلانہ خودکش حملے کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں، بھارت اور افغانستان کی پشت پناہی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی ،پاکستان میں ہونیوالی حالیہ دہشت گردی میں بھارتی ایجنسیوں کا ہاتھ واضح ہے جو افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہیں، افغانستان کو اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکنا ہوگا، ”فتنۃ الخوارج” کو پڑوسی ملک میں حاصل پناہ گاہیں علاقائی امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پریس کلب شیخوپورہ میں نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی پیراشرف رسول،ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ،ڈی پی اوبلال ظفر شیخ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری شہبازاحمد چھینہ،پیرسیدسجادحسین شاہ، میاں منوراقبال، ممبرپنجاب بار کونسل عمرحیات بھٹی ایڈووکیٹ، محموداختر گورایہ،چودھری سلطان سرور گولڈن،حاجی طارق محمودڈوگر،مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کی ضلعی صدر بینش قمر ڈار،صدربار چودھری شہبازورک،جنرل سیکرٹری آمنہ شہادت بھٹی،سابق مشیر وزیراعلیٰ چودھری شکیل عطاء اللہ ورک، سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی غلام نبی ایڈووکیٹ، پیر ارشد ہاشمی،حاجی طاہرجاوید نقشبندی،چودھری امان اللہ سوہل سمیت معززین شہر کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پریس کلب شیخوپورہ کی تزئین وآرائش کیلئے 10لاکھ اورسید سجادحسین شاہ،شہبازاحمد چھینہ نے 5,5لاکھ روپے مالی امداد کااعلان کیا ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاکہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون اور صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں وہ عوامی مسائل کو حکومت تک پہنچانے میں پل کا کردار ادا کرتے ہیں ،حکومت آزادیِ صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کے تحفظ و فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔








