اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے 12 تا 18 جنوری 2026 کے دوران وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو ضروری پولیسنگ خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے پولیس اسٹیشن آن وہیلز سمیت اپنی سہولت وین کے ہفتہ وار تعیناتی شیڈول کا اعلان کیا ہے۔آئی ٹی پی کے ترجمان نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ موبائل یونٹ صبح 8 بجے سے …
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا شہریوں کو دہلیز پر پولیس خدمات کی فراہمی کے لیے ہفتہ وار سہولت وینز کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے 12 تا 18 جنوری 2026 کے دوران وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو ضروری پولیسنگ خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے پولیس اسٹیشن آن وہیلز سمیت اپنی سہولت وین کے ہفتہ وار تعیناتی شیڈول کا اعلان کیا ہے۔آئی ٹی پی کے ترجمان نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ موبائل یونٹ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کام کریں گے جو ڈرائیونگ کے لرنر اجازت نامے، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈپلیکیٹ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور گمشدہ دستاویزات کی رپورٹ جیسی خدمات پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وینز آئی ٹی پی شہریوں کیلئے خدمات کو ان کی دہلیز پر فراہم کرنے اور ٹریفک کے دفاتر میں جانے کی ضرورت کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ پولیس اسٹیشن آن وہیل کا ہفتہ وار شیڈول 12-18 جنوری 2026 کے دوران درج ذیل ہو گا۔پیر 12 جنوری کو پولیس اسٹیشن آن وہیلز نمبر (IDP-1387) ، G-14 چیک پوائنٹ، سری نگر ہائی وے،وین نمبر ایک (GAG-709) فیض آباد چیک پوائنٹ، فیصل ایونیو، وین نمبر 2، (GAC-656) زیرو پوائنٹ چیک پوائنٹ، سری نگر ہائی وے اور وین نمبر 3 ، (GD-896) ایڈونچر چیک پوائنٹ، مری روڈ پر تعینات ہو گی۔ اسی طرح منگل – 13 جنوری کو پولیس اسٹیشن آن وہیلززیرو پوائنٹ چیک پوائنٹ، سری نگر ہائی وے پر ، وین نمبر ایک کمیونٹی سکول، پولیس لائنز، وین نمبر 2 قائداعظم ہسپتال کے قریب اور وین نمبر 3 دفتر خارجہ کے سامنے فرائض سر انجام دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدھ – 14 جنوری کو پولیس اسٹیشنز آن وہیلز E-9 چیک پوائنٹ، مارگلہ روڈ ، وین نمبر ایک گندم گودام چوکی، IJP روڈ، وین نمبر2 زیرو پوائنٹ چیک پوائنٹ، سری نگر ہائی وے اور وین نمبر 3 ایڈونچر چیک پوائنٹ، مری روڈ پر تعینات ہو گی۔ مزید برآںجمعرات – 15 جنوری کو پولیس اسٹیشنز آن وہیلز G-14 چیک پوائنٹ، سری نگر ہائی وے جبکہ وین نمبر ون قائداعظم یونیورسٹی، وین نمبر 2 کمیونٹی سکول، پولیس لائنز، وین نمبر 3ٹریفک آفس، فیض آباد پر اور جمعہ – 16 جنوری کو پولیس اسٹیشن آن وہیلز فیصل مسجد، وین نمبر 1 دفتر خارجہ چیک پوائنٹ، کانسٹی ٹیوشن ایونیو، وعین نمبر 2گولڑہ درباراور وین نمبر 3 ایڈونچر چیک پوائنٹ، مری روڈ پر تعینات ہو گی۔
ہفتہ – 17 جنوری کو پولیس اسٹیشنز آن وہیلز زیرو پوائنٹ چیک پوائنٹ، سری نگر ہائی وے، وین نمبر 1 نیول کمپلیکس، E-9، وین نمبر 2 ،G-14 چیک پوائنٹ، سری نگر ہائی وے، وین نمبر 3 ٹریفک آفس، فیض آباد پر فرائض سرانجام دے گی۔ اتوار – 18 جنوری کو پولیس اسٹیشنز آن وہیلز ٹریل 3 چیک پوائنٹ، مارگلہ روڈ،وین نمبر ایک ٹریفک آفس، فیض آباد،وین نمبر 2پولیس لائن H-11 اور وین نمبر 3 اسلام آباد کلب پر تعینات ہو گی۔ترجمان نے کہا ک آئی ٹی پی طویل قطاروں کے بغیر عوامی سہولیات تک بغیر کسی پریشانی کے رسائی کو یقینی بنانے کے لیے "آپ کی دہلیز پر خدمت” کے لیے پرعزم ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مدد کے لیے قریبی وین پر جائیں یا رہنمائی کے لیے 1915 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔








