اسلام آباد ٹریفک پولیس نے غیر ملکی وفود کی آمدورفت کے پیش نظر 11 سے 13 جولائی تک خصوصی ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری کر دیا، جس کا مقصد شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا غیر ملکی وفود کی آمدورفت کے پیش نظر خصوصی ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی وفود کی آمدورفت کے پیش نظر تین روزہ خصوصی ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری کر دیا ہے جو 11 جولائی صبح 8 بجے سے 13 جولائی رات 12 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے اے پی پی کو بتایا کہ اس دوران شہر کی اہم شاہراہوں پر عارضی ٹریفک ڈائیورژن نافذ کیے جائیں گے جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں۔جاری کردہ پلان کے مطابق سہروردی چوک سے سرینا چوک جانے والی ٹریفک کو متبادل راستے پر منتقل کیا جائے گا، شہری ایمبیسی روڈ استعمال کرسکتے ہیں۔کانسٹی ٹیوشن ایونیو (فرانس ٹرن) سے سرینا چوک تک ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جائے گا تاہم اس دوران ون وے ٹریفک بحال رہے گی۔آبپارہ سے سرینگر ہائی وے کے ذریعے سرینا چوک جانے والی ٹریفک کو موڑ دیا جائے گا۔ شہری سیونتھ ایونیو کے ذریعے سرینگر ہائی وے کا متبادل راستہ اختیار کریں۔کشمیر چوک سے سرینا چوک جانے والی ٹریفک بھی ڈائیورٹ کی جائے گی، جبکہ شہری سرینگر ہائی وے کے ذریعے سیونتھ ایونیو استعمال کرسکیں گے۔ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کریں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پولیس سے تعاون کریں۔








