اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری کر دیا۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر 400 سے زائد افسران جلوس کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے فرائض سرانجام دیں گے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس جامع مسجد الرضا جی-7 سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں …
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا 12 ربیع الاول کے موقع پر ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری کر دیا۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر 400 سے زائد افسران جلوس کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے فرائض سرانجام دیں گے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس جامع مسجد الرضا جی-7 سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دربار سخی محمود پر اختتام پذیر ہوگا۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورژن لگائی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو متبادل راستوں سے سہولت فراہم کی جا سکے۔ستارہ مارکیٹ سے اقبال ہال، اقبال ہال سے رضیہ شریف پلازہ، فضل حق روڈ سے کلثوم پلازہ، شہداء چوک سے آبپارہ چوک اور چاند تارا چوک سے ڈھوکری چوک تک ٹریفک ڈائیورٹ کی جائے گی۔
شہریوں کو متبادل راستوں کے طور پر سروس روڈ، سہروردی روڈ، سیونتھ ایونیو، جناح ایونیو، فیصل ایونیو اور سرینگر ہائی وے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق بارہ کہو، فیض آباد اور زیرو پوائنٹ سے آنے والی ٹریفک کو بھی متبادل راستوں پر موڑا جائے گا۔ مرکزی شاہراہوں پر جلوس کے دوران کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔سی ٹی او کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سفر کے دوران کم از کم 20 منٹ کا اضافی وقت نکالیں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کر کے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ شہری کسی بھی معلومات یا رہنمائی کے لیے 1915 ہیلپ لائن اور ایف ایم 92.4 پر ٹریفک اپ ڈیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔








