اسلام آباد ٹریفک پولیس کی انفورسمنٹ مہم اور ایجوکیشن کی بدولت سال 2025ء میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں 45فیصد کمی واقع ہوئی، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی انفورسمنٹ مہم اور ایجوکیشن کی بدولت سال 2025ء میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں 45فیصد کمی واقع ہوئی، موٹر سائیکل سواروں کی ہیلمٹ پہننے کی شرح 96فیصد تک پہنچی جبکہ اسلام آباد میں لائسنس ہولڈرز کی شرح 81فیصد تک پہنچی، سال 2025ء میں تمام وائلیشنز کے خلاف …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی انفورسمنٹ مہم اور ایجوکیشن کی بدولت سال 2025ء میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں 45فیصد کمی واقع ہوئی، موٹر سائیکل سواروں کی ہیلمٹ پہننے کی شرح 96فیصد تک پہنچی جبکہ اسلام آباد میں لائسنس ہولڈرز کی شرح 81فیصد تک پہنچی، سال 2025ء میں تمام وائلیشنز کے خلاف 7لاکھ 62ہزار 500سے زائد انفورسمنٹس کی گئیں، سال 2026 عوامی سہولیات کے لئے نئے ٹارگٹ سیٹ کئے ہیں اور عوام کے تعاون سے ان ٹارگٹس کو حاصل کیا جائے گا۔

پولیس ترجمان کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے سال 2025ء میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی پرفارمنس آڈٹ رپورٹ جاری کردی۔انہوں نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے ویژن اور احکامات کے مطابق سال 2025ء کا آغاز سڑکوں پر وائلیشنز کو کم کرنے کے لئے کیا گیا تاکہ شہریوں کی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔آئی ٹی پی نے میجر پانچ وائلیشنز کو ٹارگٹ کیا جن میں رانگ وے/ریش ڈرائیونگ، انڈرایج (کم عمری) اور بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ، لین وائلیشن، ہیلمٹ کے بغیر ہیلمٹ اور فینسی اور غیرنمونہ پلیٹس کا استعمال شامل ہیں،ان وائلیشنز سمیت تمام وائلیشنز کے خلاف 7لاکھ 62ہزار 500سے زائد انفورسمنٹس کی گئیں جن کی وجہ سے حادثات کی شرح میں 22فیصد کم ہوئی۔

لین وائلیشن پر 34489گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور پچھلے سال کی نسبت 22فیصدکمی واقع ہوئی،موبائل فون کا استعمال/بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 7,931ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 65,784موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، ان وائلیشنز میں پچھلے سال کی نسبت12فیصد کمی واقع ہوئی، فینسی اور بغیر نمبر پلیٹ 21,168گاڑیوں کے خلاف جبکہ کالے شیشے والی 8,054گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئیں۔

پچھلے سال کی نسبت 12فیصد کمی واقع ہوئی،ٹریفک وائلیشنز پر رواں سال 120ڈرائیونگ لائسنس معطل کئے گئے اور90روٹ پرمٹ معطل کئے گئے۔شہر میں پانچ جگہوں پر ناکہ جات/چیک پوائنٹس قائم کئے گئے جن میں فیض آباد، ایکسپریس وے، جی 14سری نگر ہائی وے، بیسٹ ویسٹرن، مری روڈ، ٹریل تھری، مارگلہ روڈ، زیروپوائنٹ، سرینگر ہائی وے شامل ہیں،ان چیک پوائنٹس پر 88ہزار سے زائد روڈ یوزرز کو چیک کیا گیا اور 2,100سے زائد شہریوں کو مدد فراہم کی گئی۔سی ٹی او اسلام آباد حمزہ ہمایوں نے بتایا کہ اگلے سال اس شرح مزید بہتر بنانا ہے تاکہ شہریوں کی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

آئی ٹی پی نے ایجوکیشنل اور آگاہی مہم کے ذریعے مختلف یونیورسٹیز، کالجوں، سکولوں، سڑکوں، سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں 1,250سرگرمیوں کا انعقاد کیا جن میں 13لاکھ سے زائد لوگوں کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی دی گئی۔ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی کامیاب مہم ایک ریکارڈ قائم کیا گیا اور سڑکوں پر لائسنس ہولڈرز کی شرح 37فیصد سے 81فیصد تک لائی گئی۔ ہیلمٹ کا استعمال 96فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

رانگ وے، کالے شیشے اور غیرقانونی نمبرپلیٹس کی مد میں 32فیصد کی کمی واقع ہوئی،اسلام آباد میں لائسنسنگ اور دیگر خدمات کے لئے پہلے صرف 4یونٹس قائم تھے جن کو 12تک لے جایا گیا جو 200فیصد اضافہ بنتا ہے،سال 2025ء میں لائسنسنگ کی مد میں 5لاکھ 60ہزار سے زائد شہریوں کو سہولت فراہم کی گئی، ہیلپ یونٹ نے 1,346شہریوں کی سڑکو ں پر مدد کی اور سب سے ضروری آئی ٹی پی آفیسرز نے 620ایمرجنسی انخلاءکئے جن کو چھوٹے یا بڑ ے حادثات کی جگہ سے طبی امداد کے لئے فوری ہسپتال پہنچایااور ان کی جانوں کو بچایا۔مختلف ایونٹس اور وی آئی پی موومنٹس کی مد میں 2,237ایونٹس میں آئی ٹی پی آفیسرز نے اپنے فرائض منصبی سرانجام دئیے۔

ان ایونٹس میں معرکہ حق، یوم تقریب، کرکٹ سیریز اور فارن ڈیلیگیشنز قابل ذکر ہیں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ایماءپر سی ڈی اے نے متعدد پراجیکٹس مکمل کئے جبکہ کئی زیر تعمیر ہیں جن میں سرینہ انڈر پاس،ایف ایٹ انڈر پاس،روات ٹی کراس،شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد کی ایکسٹینشن شامل ہیں،ان پراجیکٹس کی بدولت شہر میں ٹریفک کا فلو35فیصد بہتر ہوگا۔سال 2026میں ہمارے ٹارگٹس میں سب سے پہلے اپنے رویوں کا احتساب کریں گے، شہریوں کے ساتھ بہتر سے بہترین رویہ رکھیں گے۔

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے مزید بتایا کہ اگلے سال جان لیوا وائلیشنز کو ہم ٹارگٹ کریں گے جن میں لین وائلیشن،انڈر ایج ڈرائیونگ، ریسنگ اور ہائی سپیڈ ڈرائیونگ شامل ہیں، ان وائلیشنز کو مانیٹر کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت انفورسمنٹ کی جائے گی،ڈیجیٹل ٹریفک پراجیکٹ کا انعقاد کیا جائے گاجس میں 195سائٹس پر 1574کیمرے لگائے جائیں گے، ایکسپریس ہائی وے کے ساتھ سروس روڈز کو سی ڈی اے کے ساتھ مل کرکھلا کرنا بھی پراجیکٹس میں زیر غور ہے۔

اسی طرح ایف ٹین، آئی ایٹ، بلیو ایریا میں پارکنگ پلازے بھی زیر تجویز ہیں،لائسنسنگ کو ڈیجیٹائز کریں گے اور ایک کیپیٹل ای لائسنسنگ پروگرام کا انعقا دکریں گے۔ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے آخر میں بتایا کہ سال 2026میں یہ تمام کام کریں گے لیکن یہ سب عوام کے تعاون سے ممکن نہیں،جب اسلام آباد ٹریفک پولیس اور شہری مل کر کام کرتے ہیں ،اس کے نتائج نہ صرف مثبت ہوتے ہیں بلکہ مستقل بھی ہوتے ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے سڑکوں پر ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی مدد کریں اور ہم سب مل کر اسلام آباد ٹریفک پولیس کو ایک مثالی فورس بنائیں۔

مزید خبریں