اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر ذاکر حسین اور کانسٹیبل محمد آصف خالق حقیقی سے جا ملے، نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر زمیں ادا کر دی گئی

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر ذاکر حسین اور کانسٹیبل محمد آصف اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،جن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر زمیں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی سمیت دیگر سینئر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔آئی جی اسلا م آباد نے مرحومین کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ …

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر ذاکر حسین اور کانسٹیبل محمد آصف اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،جن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر زمیں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی سمیت دیگر سینئر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔آئی جی اسلا م آباد نے مرحومین کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔

پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر ذاکر حسین اور کانسٹیبل محمد آصف اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،جن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔ نمازجنازہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر ز ملک جمیل ظفر ،دیگر سینئر پولیس افسران اور بڑی تعداد میں پولیس افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ آئی جی اسلام آباد نے پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اورمرحومین کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔

مرحومین اسلام آباد پولیس آپریشنز ڈویژن اور لاجسٹک ڈویژن میں تعینات تھے ۔ نماز جنازہ کے بعدمر حومین کی میتوں کو تدفین کے لئے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کو متوفیوں کے اہلخانہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کا ہر افسر اور جوان میرے لئے قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے اہلخانہ کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔