اسلام آباد پولیس کے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن کے دوران 513 افراد،249 گھرانوں، 52 ہوٹلوں، 90 دکانیں، 198 موٹر سائیکلوں اور 88گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 13 مشکوک افراد اور 21 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا
اسلام آباد پولیس کے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن کے دوران 513 افراد،249 گھرانوں، 52 ہوٹلوں، 90 دکانیں، 198 موٹر سائیکلوں اور 88گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 13 مشکوک افراد اور 21 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 513 افراد،249 گھرانوں، 52 ہوٹلوں، 90 دکانیں، 198 موٹر سائیکلوں اور 88گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 13 مشکوک افراد اور 21 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے،سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔







