اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے احاطے میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ایک وقف ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔جمعرات کے روز چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ ہیلپ ڈیسک پاکستانی تارکین وطن کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کاروباری سرگرمیوں میں ان کی شرکت کو فروغ …
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اپنے احاطے میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ایک وقف ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے احاطے میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ایک وقف ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔جمعرات کے روز چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ ہیلپ ڈیسک پاکستانی تارکین وطن کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کاروباری سرگرمیوں میں ان کی شرکت کو فروغ دینے کے لیے ون ونڈو سہولت مرکز کے طور پر کام کرے گا۔یہ اعلان اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود نے پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل( پی بی پی سی) ابوظہبی کے کوآرڈینیٹر انجینئر محمد جاوید سے چیمبر ہائوس میں ملاقات کے دوران کیا، جہاں فریقین نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت اور بہبود بالخصوص قانونی مدد کے ذریعے پاکستان میں ان کی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے تعاون پر اتفاق کیا۔
سردار طاہر محمود نے خطاب کرتے ہوئے انجینئر محمد جاوید کی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی غیر متزلزل کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کاروباری مواقع کو بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات میں نیٹ ورکنگ اور بی2بی میٹنگز کے انعقاد میں چیمبر کو سہولت فراہم کرنے کے انکے عزم کو سراہا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی دراصل ملک کے حقیقی معاشی سفیر ہیں جو ترسیلات زر کے ذریعے سالانہ اربوں ڈالر کا حصہ ڈالتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئی سی سی آئی مستقبل قریب میں ایک بین الاقوامی صنعتی نمائش منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش اور بیرون ملک مقیم کاروباری افراد کو اپنی اشیاء اور خدمات کی نمائش کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مقامی اور بین الاقوامی کاروباری برادریوں کے درمیان باہمی طور پر فائدہ مند روابط پیدا کرے گا۔انجینئر محمد جاوید نے آئی سی سی آئی کے بزنس کمیونٹی کے لیے بصیرت انگیز اقدامات کو سراہا اور آئندہ نمائش میں متحدہ عرب امارات میں مقیم کاروباری افراد کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے پی بی پی سی کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے پاکستانی کاروباری برادری کو بیرون ملک سرمایہ کاروں کے ساتھ ملانے کے لیے آئی سی سی آئی کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔انہوں نے پاکستانی حکام پر زور دیا کہ وہ چیمبرز آف کامرس اور بار کونسلز کے صدور کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے پر غور کریں کیونکہ اس طرح وہ آن ارائیول ویزا حاصل کر سکیں گے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فوری قانونی اور کاروباری مدد فراہم کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ انجینئر محمد جاوید جو کہ چار دہائیوں سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں، ورلڈ ایشین ورکرز آرگنائزیشن ( ڈبلیواےڈبلیوآر) سے بھی وابستہ ہیں جو اپنی نمایاں سماجی خدمات اور کمیونٹی ویلفیئر کے اقدامات کے لیے جانا جاتا ہے۔








