اسلام آباد کلنری اینڈ ہاسپیٹیلٹی ایکسیلینس ایوارڈز 2025 کا انعقاد، نمایاں پروفیشنلز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات دیئے گئے

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):کلنری اینڈ ہاسپیٹیلٹی ایکسیلینس ایوارڈز 2025 کی پروقار تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں کھانے، مشروبات اور ہاسپیٹیلٹی انڈسٹری سے وابستہ نمایاں پروفیشنلز اور اداروں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات دیئے گئے۔ تقریب میں معروف شیفس، ریسٹورنٹرز، ہوٹل انڈسٹری کے ماہرین اور متعدد سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں ماریشس کے ہائی کمشنر ہز ایکسیلینسی منسو …

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):کلنری اینڈ ہاسپیٹیلٹی ایکسیلینس ایوارڈز 2025 کی پروقار تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں کھانے، مشروبات اور ہاسپیٹیلٹی انڈسٹری سے وابستہ نمایاں پروفیشنلز اور اداروں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات دیئے گئے۔ تقریب میں معروف شیفس، ریسٹورنٹرز، ہوٹل انڈسٹری کے ماہرین اور متعدد سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں ماریشس کے ہائی کمشنر ہز ایکسیلینسی منسو کریم بیکس تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کی ہاسپیٹیلٹی کمیونٹی کی صلاحیتوں، تخلیقی مہارت اور محنت کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان اور ماریشس کے درمیان سیاحت، ثقافتی تبادلوں اور کزنری ڈپلومیسی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ایوارڈز کی مختلف کیٹیگریز میں ان شخصیات اور اداروں کو سراہا گیا جنہوں نے سروس سٹینڈرڈز کی بہتری، گیسٹرونومی کو وسعت دینے اور پاکستان کی عالمی ہاسپیٹیلٹی امیج کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تقریب کے منتظمین نے ہائی کمشنر کی شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، ہاسپیٹیلٹی ٹریننگ اور ثقافتی روابط کے فروغ کے لیے حوصلہ افزاء ثابت ہوگی۔

تقریب میں نامور بزنس مین، سوشل ایکٹوسٹ اور یوتھ آئیکون ذوہیب خان نیازی کے علاوہ ایم پی اے رفعت عباسی نے بھی شرکت کی۔ کلنری اینڈ ہاسپیٹیلٹی ایکسیلینس ایوارڈز 2025 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی ہاسپیٹیلٹی انڈسٹری میں جدت اور ترقی کے تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔