اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہدایت پر اسلام آباد کے دیہی علاقوں کیلئے تعمیراتی قوانین وضع کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ کی سربراہی میں کام کرے گی اور دو ہفتے میں تعمیراتی قوانین کے حوالے سے لائحہ عمل پیش کرے گی۔ کمیٹی میں سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ، …
اسلام آباد کے دیہی علاقوں کیلئے تعمیراتی قوانین وضع کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی،دو ہفتے میں تعمیراتی قوانین کے حوالے سے لائحہ عمل پیش کرے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہدایت پر اسلام آباد کے دیہی علاقوں کیلئے تعمیراتی قوانین وضع کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ کی سربراہی میں کام کرے گی اور دو ہفتے میں تعمیراتی قوانین کے حوالے سے لائحہ عمل پیش کرے گی۔ کمیٹی میں سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ، قانونی مشیر اور چیف میٹرو پولیٹن آفیسر شامل ہوں گے۔ کمیٹی دیہی علاقوں میں نئی تعمیرات کے قوانین کے ساتھ ساتھ پہلے سے تعمیر شدہ عمارات کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کرے گی۔ وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی اجلاس بدھ کو منعقد ہوا جس میں سیکرٹری کیڈ نرگس گھلو، میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے انصر عزیز اور سی ڈی اے کے ممبران نے شرکت کی۔








