اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں اتوار کو ایک دو منزلہ مکان کے اندر زور دار گیس سلنڈر دھماکے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ دیگر11افراد زخمی ہو گئے، دھماکہ سے متعدد قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ اسلام آباد پولیس اور ایمرجنسی ٹیموں کی جانب سے ایک بڑا ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان نے اے پی پی کو …
اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں گیس سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی ریسکیو آپریشن کی نگرانی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں اتوار کو ایک دو منزلہ مکان کے اندر زور دار گیس سلنڈر دھماکے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ دیگر11افراد زخمی ہو گئے، دھماکہ سے متعدد قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ اسلام آباد پولیس اور ایمرجنسی ٹیموں کی جانب سے ایک بڑا ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی جب سلنڈر دھماکہ ہوا جس سے چھت گر گئی اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ گھروں سے زخمیوں کو نکالا جبکہ چار زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کی شدت کے باعث ملحقہ کئی مکانات بھی متاثر ہوئے۔ترجمان نے مزید کہا کہ علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق ذاتی طور پر جائے وقوعہ پر موجود ہیں، تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔
اعلیٰ پولیس افسران، فائر فائٹرز اور دیگر ریسکیو یونٹ بھی تیزی سے کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہنگامی عملہ ملبہ صاف کر رہا ہے تاکہ کسی بھی پھنسے ہوئے فرد کو تلاش کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاہم ابتدائی اطلاعات میں گھر کے اندر گیس کے اخراج کی نشاندہی کی گئی ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرہ خاندانوں کی مدد اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔








