اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی نائن میں واقع پشاور موڑ اتوار بازار میں بدھ کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے تقریباً 60 سٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ آگ …
اسلام آباد کے پشاور موڑ اتوار بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی نائن میں واقع پشاور موڑ اتوار بازار میں بدھ کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے تقریباً 60 سٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ آگ کی وجہ سے بیشتر سٹالز جل کر خاکستر ہو گئے ہیں تاہم مزید سٹالز کا بھی آگ کی لپیٹ میں آنے کا خطرہ ہے۔








