اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر بے بنیاد نکلی

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر بے بنیاد نکلی ۔ فاضل جج حسب معمول عدالت میں موجود رہے اور بنچ کا حصہ بن کر کیسز کی سماعت کی۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل سپیشل ڈویژن بنچ نے ٹیکس سے متعلق مختلف مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت …

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر بے بنیاد نکلی ۔ فاضل جج حسب معمول عدالت میں موجود رہے اور بنچ کا حصہ بن کر کیسز کی سماعت کی۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل سپیشل ڈویژن بنچ نے ٹیکس سے متعلق مختلف مقدمات کی سماعت کی۔

عدالت میں ان کی موجودگی نے دو روز قبل پھیلنے والی جھوٹی خبر کی مکمل طور پر تردید کر دی۔ سوشل میڈیا پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے استعفے کی غلط خبر بلاتصدیق شیئر کی گئی تھی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ عدالت کے معمول کے مطابق کام جاری رہا اور فاضل ججوں نے زیر سماعت کیسز پر کارروائی مکمل کی۔