اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ،نئی عمارت کی تعمیر، سہولیات اور انتظامی ڈھانچے سے متعلق بریفنگ

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا جہاں انہیں بار کی نئی عمارت اور مختلف دفاتر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس محمد اعظم خان بھی موجود تھے۔ بار ایسوسی ایشن کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ نے چیف جسٹس …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا جہاں انہیں بار کی نئی عمارت اور مختلف دفاتر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس محمد اعظم خان بھی موجود تھے۔ بار ایسوسی ایشن کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ نے چیف جسٹس کو نئی عمارت، اس کی تعمیر، سہولیات اور انتظامی ڈھانچے سے متعلق آگاہ کیا۔

چیف جسٹس اور معزز ججز نے بار دفاتر کا معائنہ کیا اور وہاں موجود انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے پراسیکیوٹر جنرل آفس اور کافی شاپ کا بھی دورہ کیا، جہاں بار اور عدالتی ماحول کو بہتر بنانے سے متعلق گفتگو کی گئی۔ دورہ کا مقصد وکلاء اور عدالتی برادری کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانا اور بار کی ضروریات سے براہ راست آگاہی حاصل کرنا تھا۔