ریاض ۔ 19 مئی (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ اسلامی اور امریکی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر سعودی عرب کی میزبانی میں انسداد دہشت گردی مرکز قائم کیا جائے گا۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں عادل الجبیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک سعودی عرب کی مسلح افواج امریکا کے …
اسلام مغرب کا دشمن نہیں، عادل الجبیر کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
ریاض ۔ 19 مئی (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ اسلامی اور امریکی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر سعودی عرب کی میزبانی میں انسداد دہشت گردی مرکز قائم کیا جائے گا۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں عادل الجبیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک سعودی عرب کی مسلح افواج امریکا کے بعد دنیا کی دوسری بڑی فوج ہے۔ ہم دہشت گردوں ، ان کے معاونت کاروں اور سہولت کاروں سب کے خلاف پوری قوت سے جنگ لڑیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے امریکا اور سعودی عرب دونوں نے قربانیاں دی ہیں۔








