اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق سال 2026 کا پہلا سپر مون 3 جنوری کو پاکستان میں دیکھا جا سکے گا۔ روایتی طور پر اسے وولف مون کہا جاتا ہے جبکہ یہ اکتوبر 2025 میں شروع ہونے والے سپر مون کے سلسلے کا آخری مظاہرہ ہوگا۔سپارکو کے ترجمان کے مطابق 3 جنوری کا سپر مون فلکیاتی اعتبار سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ …
اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق سال 2026 کا پہلا سپر مون 3 جنوری کو پاکستان میں دیکھا جا سکے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق سال 2026 کا پہلا سپر مون 3 جنوری کو پاکستان میں دیکھا جا سکے گا۔ روایتی طور پر اسے وولف مون کہا جاتا ہے جبکہ یہ اکتوبر 2025 میں شروع ہونے والے سپر مون کے سلسلے کا آخری مظاہرہ ہوگا۔سپارکو کے ترجمان کے مطابق 3 جنوری کا سپر مون فلکیاتی اعتبار سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اسی روز کواڈرینٹڈ میٹیور شاور اپنی انتہا پر ہوگا، جو سال کے ابتدائی اور نمایاں فلکیاتی واقعات میں شمار ہوتا ہے۔
پاکستان میں سپر مون 3 جنوری کو شام 5 بج کر 51 منٹ پر شروع ہوگا اور اس وقت چاند کی روشنی 99.8 فیصد ہوگی۔ سپر مون 3 اور 4 جنوری کی راتوں میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپارکو کے مطابق اس موقع پر زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ تقریباً 3 لاکھ 62 ہزار کلومیٹر ہوگا، جس کے باعث چاند عام پورے چاند کے مقابلے میں 6 سے 7 فیصد بڑا اور 10 فیصد تک زیادہ روشن دکھائی دے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ سپر مون عموماً تین سے چار مسلسل مواقع پر نظر آتے ہیں۔ موجودہ سلسلہ 3 جنوری کے سپر مون کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا جبکہ آئندہ سپر مون کا سلسلہ نومبر 2026 میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ اس کے بعد سال 2026 کے دوران مزید کوئی سپر مون دیکھنے کو نہیں ملے گا۔








