اسپین کی وینزویلا بحران میں پُرامن حل کے لیے ثالثی کی پیشکش

میڈرڈ۔3جنوری (اے پی پی):اسپین نے امریکہ اور وینزویلا کے درمیان جاری بحران کے پُرامن حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ہسپانوی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ سپین کشیدگی میں کمی اور تحمل کا مطالبہ کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اسپین نے سیاسی وجوہات کی بنا پر اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہونے والے دسیوں ہزار وینزویلا کے شہریوں کا خیرمقدم کیا ہے اور آئندہ بھی …

میڈرڈ۔3جنوری (اے پی پی):اسپین نے امریکہ اور وینزویلا کے درمیان جاری بحران کے پُرامن حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ہسپانوی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ سپین کشیدگی میں کمی اور تحمل کا مطالبہ کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسپین نے سیاسی وجوہات کی بنا پر اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہونے والے دسیوں ہزار وینزویلا کے شہریوں کا خیرمقدم کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا اور ملک کے لیے ایک جمہوری، مذاکراتی اور پُرامن حل کی تلاش میں مدد کے لیے تیار ہے۔

 

مزید خبریں