اسلام آباد ۔ 21جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے فاٹا میں کامیاب انتخابات کے انعقاد پر فاٹا کے عوام اور سیکیورٹی اداروں کو مبارکباد دی ہے۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ فاٹا میں صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ کے لیے پرامن انتخابات کا انعقاد جمہوریت کی فتح، فاٹا میں پر امن انتخابات کا انعقاد قبائلی عوام کی جمہوریت …
اسپیکر اسد قیصر اور قاسم خان سوری کی فاٹا میں کامیاب انتخابات پر عوام اور سیکیورٹی اداروں کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے فاٹا میں کامیاب انتخابات کے انعقاد پر فاٹا کے عوام اور سیکیورٹی اداروں کو مبارکباد دی ہے۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ فاٹا میں صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ کے لیے پرامن انتخابات کا انعقاد جمہوریت کی فتح، فاٹا میں پر امن انتخابات کا انعقاد قبائلی عوام کی جمہوریت اور امن پسندی سے گہری وابستگی کا عکاس ہے، فاٹا اور قبائلی علاقے کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کو دہشگردی سے پاک کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، قبائلی علاقہ جات میں پر امن انتخابات کا انعقاد انہی قربانیوں کا نتیجہ ہے، قبائلی علاقہ جات میں انتخابات کی کامیاب انعقاد کی بدولت فاٹا کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا۔








