اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی ڈی آئی خان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے ڈی آئی خان میں ہسپتال میں خودکش دھماکے اور پولیس چوکی پر ہونے والی فائرنگ کے واقعات کی مذمت کر تے ہوئے ان واقعات میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ مذمتی پیغام میں غمزدہ خاندانوں …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے ڈی آئی خان میں ہسپتال میں خودکش دھماکے اور پولیس چوکی پر ہونے والی فائرنگ کے واقعات کی مذمت کر تے ہوئے ان واقعات میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ مذمتی پیغام میں غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے ان بزدلانہ واقعات کو دہشتگردی کی شرمناک کاروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور سیکیورٹی اداروں پر حملہ کرنے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور ان مذموم کاروائیوں سے ملک کا امن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پور ی قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اور ہشتگردی کی ان بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔انہوں کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہشتگر دی کی مذموم کاروئیوں میں ملوث شرپسند عناصر کو جلد قانوں کے کہٹرے میں لایا جائے۔ سپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکی اللہ تعالی سے شہداء کے درجات کی بلندی،خمیوں کی جلد صحتیابی اور پسماندگان کے لیے اس ناقابل تلافی نقصان کو براداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعاکی۔

Leave a Reply