اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر آئی پی یو کے اجلاس میں شرکت کے لیے دوحہ پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں پاکستان کا پارلیمانی وفد بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس میں شرکت کیلئے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گیا ہے۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان اجلاس میں ایشیا۔ بحرالکاہل کے 35 رکنی پارلیمانی گروپ کی سربراہی کرے گا۔ چین سمیت جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے اہم ممالک کے علاوہ، گروپ میں کینیڈا، آسٹریلیا …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں پاکستان کا پارلیمانی وفد بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس میں شرکت کیلئے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گیا ہے۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان اجلاس میں ایشیا۔ بحرالکاہل کے 35 رکنی پارلیمانی گروپ کی سربراہی کرے گا۔ چین سمیت جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے اہم ممالک کے علاوہ، گروپ میں کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس سے پہلے ایشیا۔ بحرالکاہل گروپ کا اجلاس دوحہ میں ہوا جس میں پانچ اہم موضوعات کا جائزہ لیاگیا۔ ان میں اسلامو فوبیا ، دنیا بھر میں مسلم اقلیتوں کا تحفظ ،فلسطینی عوام کی قسمت کا فیصلہ اور افریقی ملکوں میں سمندری طوفان کے بعد امدادی کارروائیوں کا جائزہ شامل ہے۔ ترکی اور انڈونیشیا نے اسلام فوبیا پر علیحدہ قراردادیں پیش کیں جبکہ کویت اور مراکش نے فلسطین کے عوام پر قراردادوں پر زور دیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے اس بات پر زور دیا کہ بین الپارلیمانی یونین کے سربراہ اجلاس میں ایشیائی ملکوں کو متفقہ مؤقف اختیار کرنا چاہیئے۔ اس موقع پر چیئرمین کی حیثیت سے سپیکر اسد قیصر نے کرائسٹ چرچ کی مسجد میں وحشیانہ اقدام پر نیوزی لینڈ کے عوام اور ان کی پارلیمنٹ سے اظہار افسوس کیا۔سپیکر اسد قیصر نے مختلف ملکوں کے درمیان مسائل کے حل کے لئے پارلیمانی سفارتکاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ بعدازاں سپیکر اسد قیصر کی اومان کے ہم منصب خالد الموالی سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارتی اور پارلیمانی روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارتی اور پارلیمانی روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان ، عمان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمان خطے میں تجارتی اعتبار سے پاکستان کا بہترین شراکت دار ہے۔ اجلاس کے دوران اسپیکرقومی اسمبلی اپنے دیگر ہم منصبوں کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وہ آئی پی یو کی جنرل اسمبلی کے اہم اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply