اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا وادی نیلم میں برساتی طوفان کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے لسوا وادی نیلم آزاد کشمیر میں برساتی طوفان کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ناگہانی آفت میں بہہ جانے والے افراد اور مکانات کے ورثاءسے ہمدردی ظاہر کی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپیکر و …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے لسوا وادی نیلم آزاد کشمیر میں برساتی طوفان کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ناگہانی آفت میں بہہ جانے والے افراد اور مکانات کے ورثاءسے ہمدردی ظاہر کی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاک فوج نے بروقت امدادی کارروائی کر کے طوفان میں پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سپیکر نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کو خصوصی ریلیف دینے کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے طوفان میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

Leave a Reply