اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سی پیک سمیت خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی کاموں اور ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ …
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سی پیک سمیت خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی کاموں اور ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں کوئی کسر ا±ٹھا نہیں رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ا±ن پر قابو پانے کے لیے تمام وفاقی اکائیوں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو گا اور ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو صوابی عالم آباد میں قائم ہونے والے پاکستان ویلفیئر ٹاو¿ن کی تفصیلات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس ویلفیئر ٹاو¿ن کے قیام سے معاشرے کے محروم اور پسے ہوئے طبقات کو ایک چھت کے نیچے تمام تر سہولیات میسر ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاک فضائیہ کے خصوصی تعاون سے قائم کیا جار ہا ہے اور 28نومبر کو اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کی تحت یتیم، بے سہارابچوں، بیواو¿ں، معذور افراد، بزرگ شہریوں اور خواجہ سراﺅں کو رہائش کے ساتھ تعلیمی، طبی اور دیگر بنیادی سہولیات میسر ہونگی۔ اسپیکر نے کہا کہ ایوان کے ماحول کو سازگار اور پر امن رکھنا ا±ن کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوان کی تمام سیاسی جماعتیں ان کے لیے برابر حیثیت رکھتی ہیں اور ان کے دروازے ایوان کے تمام ممبران کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ صوبے کی موجودہ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت صوبے میں موجود منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور صوبائی حکومت ان کی جلد تکمیل کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے صوابی عالم آباد میں پاکستان ویلفیئر ٹاو¿ن کے قیام کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے ناصرف ضلع صوابی بلکہ صوبے بھر کے پسے ہوئے طبقات مستفید ہونگے۔ انہوں نے ایوان کے ماحول کو خوشگوار بنانے کےلئے اسپیکر کے کردار کو سراہا۔








