اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسپیکر کو صوبہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت …

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسپیکر کو صوبہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی اہمیت کے حامل منصوبوں خصوصاً زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ صوبے میں موجودہ حکومت کی طرف سے عوامی فلاح وبہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں، زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس شعبے کی ترقی کے لیے حکومتی سرپرستی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو درپیش مسائل کے تدارک کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی بار پارلیمانی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ملک میں زراعت کی ترقی کے لیے اپنی سفارشات مرتب کر رہی ہے۔ صوبوں اور وفاق میں ہم آہنگی ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہاؤس کے ماحول کو پر امن اور خوشگوار رکھنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے کردار کو سراہا۔

مزید خبریں