اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ملاقات،کرونا وائرس سے بچاو سیمت اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ہفتہ کویہاں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس سے بچاو سیمت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے قائم کی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کو سراہا اورکہاکہ پوری سیاسی قیادت مل کر اس وبا کے خلاف لڑے گی۔ انہوں نے بتایاکہ سینٹ بھی …

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ہفتہ کویہاں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس سے بچاو سیمت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے قائم کی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کو سراہا اورکہاکہ پوری سیاسی قیادت مل کر اس وبا کے خلاف لڑے گی۔ انہوں نے بتایاکہ سینٹ بھی اپنے نام جلد اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دے گی۔ سپیکر اسدقیصر نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مقصد کرونا وائرس سے بچاو کے لیے اقدامات کرنا ہے، پوری قوم کو متحد ہو کر اس وبا سے جنگ لڑنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس سے معاشی طور پر چیلینجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنانی ہوگی۔ اپوزیشن اور حکومت کی طرف سے نام آتے ہی پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی اپنی سفارشات اور تجاویز حکومت کو دے گی، کمیٹی کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی نظر رکھے گی۔ سپیکر نے کہاکہ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ وباء کے تناظر میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔ شہری، اراکین پارلیمنٹ ، ملازمین غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں ۔